کوئٹہ :پا کستان اور ایران کے ما بین دوطرفہ تجا رت کو مزیدفروغ دینے کے لئے مفا ہمتی یا داشت کے مطابق ایرا نی ما ل بر دار گاڑیوں کو کو ئٹہ اور پا کستانی ما ل بردار گاڑیوں کو زاہدان تک جا نے کی اجازت دی جا ئے گی۔مفاہمتی یا داشت میں کہا گیا ہے کہ پا کستانی وفدکی جا نب سے بتا یا گیا کہ بارٹر ٹریڈ کے متعلق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد چیمبر آ ف کا مرس اینڈا نڈسٹری کو ئٹہ نے اس با بت کنسلٹنٹ کے ذریعے با رٹر ٹریڈ کا طریقہ کا ر وضع کر ے گی اور اس سلسلے میں زاہدان چیمبر آف کا مرس کے ساتھ بھی رابطے کئے جا رہے ہیں
تا کہ بارٹر ر ٹریڈ ماڈیول بنا یا جا سکے اس بابت پندرہ یو م میں معاملات کو نمٹا نے پر اتفاق کیا گیاہے، ما ل بردار گاڑیوں کی نقل و حمل سہل کر نے اور تجا رت کے لئے سہولیات دینے اور زیرو پوائنٹ پر الگ گیٹ بنا نے و دیگر سے متعلق پا کستانی حکام نے معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ زیر بحث لا نے اور اس با بت کی جا نے واکلی پیش رفت سے دو ما ہ کے اندر ایرا نی حکام کو آ گا ہ کر نے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دونوں فریقین نے اس با ت پر اتفاق کیا کہ ایرا نی ما ل بر دار گاڑیوں کو کو ئٹہ اور پا کستانی ما ل بردار گاڑیوں کو زاہدان تک جا نے کی اجازت دی جا ئے گی
ایرا نی ڈرائیورز کے ویزوں کے مسئلے پر پا کستانی حکام نے اس بابت معاملے کو اعلیٰ حکام کے ساتھ زیر بحث لا نے اور سفارتی سطح پر تین ما ہ کے دوران اس بابت ایرا نی حکام کو آ گا ہ کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی گئی اور دونوں ممالک کے ویزوں ان کی فیسوں سے متعلق تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیاہے فریقین نے دوطرفہ تجا رتی ما ل کے 30فیصد درآمدی و برآمدی ما ل بزریعہ ریل گاڑی لے جا نے اور ایرا نی سائیڈ کی اس تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا کہ زاہدان ریلوے کی استدعا پر پا کستان ریلوے کا رگو ٹائپ کے فٹ ویگن اور ٹرین ٹرانسپورٹ چلا ئے گی زاہدان اور کو ئٹہ ریلویکی جا نب سے دو فوکل پرسنز کی نامزدگی پر بھی اتفاق کیا گیا
جو فریٹ ٹرین آ پریشنزاور کو ئٹہ و زاہدان ریلوے کے مسائل کو دیکھیں گے پا کستانی حکام کی جا نب سے استدعا کی گئی کہ سیاحتی ویزہ کی فیس اسٹریکچر بھی زائرین کی طرز پر کی جا ئے جس پر ایرا نی حکام نے معاملے کو متعلقہ اعلیٰ حکام کے ساتھ زیر بحث لا نے اور اس با بت دو ما ہ کے دوران ا گا ہ کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں مما لک میں سیاحت کے فروغ کے لئے چیمبر آ ف کا مرس کے ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا ئی جا ئے گی پا کستانی حکام نے درخواست کی کہ ایران ما ہی گیری کیلئے فا ئبر گلا س اور تختے کی کشتیاں و دیگر سے متعلق معاونت کی فرا ہمی کریں اس با بت پر اتفاق کیا گیا کہ کئے گئے فیصلوں پر عمل در آمد کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدمات اٹھا ئے جا ئیں گے۔دونوں وفود نے اعلیٰ سطح پر فنی،تعلیم و دیگر سے متعلق تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے اس با بت پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جوائنٹ با رڈر ٹریڈ کمیٹی کا اگلا اجلاس سال رواں کے دوران ماہ دسمبر میں گوادر میں منعقد کیا جا ئے گا۔