|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2022

کوئٹہ :پا کستان اور ایران کے ما بین دوطرفہ تجا رت کو مزیدفروغ دینے کے لئے مفا ہمتی یا داشت کے مطابق میر جا واہ میں اسپیشل اکنا مک زون قائم کیا جائے گا۔

مفاہمت میں کہا گیا ہے کہ جے ٹی سی کے ما ہ نومبر2021میں تنا زعات کے حل با بت کمیٹی اور ڈرائیورز و گاڑیوں سے متعلق مسائل کے حل پر بھی تفصیلی غور وغوض کیا گیاہے اور فریقین نے میر جا واہ،اسپیشل اکنا مک زون ایف ٹی زیڈ آف چا بہار اور سیستان زون اور گوادر میں پرائیویٹ سیکٹر ز کی سر ما یہ کا ری کے لئے سہولیات کی فرا ہمی پر بھی اتفاق کیاہے اس کے علا وہ دونوں ہمسائیہ صوبوں میں اسپیشل اور ریجنل نما ئشوں پر بھی اتفاق کیا گیا تا کہ اقتصادی منصوبو ں،کا روبا ری مواقعوں،تیکنیکی معاونت ما ہرین کے وفودکے ذریعے ایک دوسرے کی معاونت کی جا سکے،زاہدان چیمبر آ ف کامرس نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات خاص کر وائیٹ اسپریٹ، کا ربن سلوون اور ہائیڈرو کا ربن کی کو ئٹہ پا کستان و دیگر کو روانگی سے قبل تصدیق کی جا ئے۔