|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2022

کوئٹہ:پا کستان اور ایران کے ما بین دوطرفہ تجا رت کو مزیدفروغ دینے کے لئے مفا ہمتی یا داشت کے مطابق کو ہک چیدگی، پشین مند اوررمدان گبد میں جوائنٹ با رڈر مارکیٹس قائم کیاجائے گا۔ یا داشتی مفاہمت میں کہا گیاہے بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے موقع پر دستخط شدہ مفاہمت کی یاداشت کے آرٹیکل چھ جس میں بارڈر ٹائمنگ کا تذکرہ تھا کے متعلق پا کستانی حکام نے دیگر ایجنسیز و متعلقین کے ساتھ معاملے کو اٹھا نے اور اس با بت 2ما ہ کے دوران سفارتی چینلز کے ذریعے آ گا ہی دینے پر رضا مندی ظا ہر کی ہے

۔ ایران کی طرف سے پسبندر جیوانی میرین بارڈر ما رکیٹ کے اعلان کے سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام میرین کلیئرنگ اسٹیشن کے قیام اور دو طرفہ تجا رت کے فروغ پر متفق ہو ئے ہیں دونوں مما لک کے وزرائے خارجہ کی جا نب سے اپریل اور مئی میں ایران کے شہر تہران میں ہو نے والے معاہدے جس میں چھ جوائنٹ با رڈر مارکیٹس کا قیام شامل تھا کو بھی زیر غور لا یا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے فیز میں تین علاقوں کو ہک چیدگی، پشین مند اوررمدان گبدکو فعال کیا جا ئے گا اس سلسلے میں سب سے پہلے پشین مند مارکیٹ کی اگلے دوماہ کے دوران تعمیر پر اتفاق کیا گیااور دیگر مارکیٹس کے حوالے سے اگلے تین ما ہ کے دوران کا م کر نے پر رضامندی ظا ہر کی گئی