کوئٹہ:سابقہ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بھاولپوراور میڈیکل ایجوکیشنسٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کی قیادت میں ایک وفد نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کیپرو وائس چانسلر ڈاکٹرسید عین الدین سے ملاقات کی۔
ا س موقع پر جامعہ کے رجسٹرارڈاکٹر فرحت اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفد کو جامعہ بلوچستان کے تعلیمی سرگرمیوں، مستقبل کے تعلیمی پروگرامزاور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس حوالے سے مہمان پروفیسر نے تعلیمی نظام اور مستقبل کے تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے ایک لیکچر پروگرامنعقد کیا۔ جس میں ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ جامعہ بلوچستان مختلف اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی، تربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے، تعلیمی ماہرین کے تبادلوں سمیت مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
اور اس طرح ادارے ایک دوسرے کے تعاون و تجربات کو تعلیمی ترقی، شعبہ جات کی بہتری اور کارآمد ہنر مند افرادی قوت کی پیداوار میں اضافہ کے لئے برو کار لاسکتے ہیں۔ انہوں نے جدید دور کے تعلیمی تقاضوں اور چیلنجز کے حوالے سے مفصل لیکچر دی اور بتایا کہ تعلیم ہی وہ زینہ ہے جو اقوام کو ترقی و کامیابیوں تک پہنچاتا ہے۔
اور جن ممالک نے تعلیم کو اپنا نصب العین بنایا ہیوہ آج ترقی یافتہ اور خوشحال اقوام کہلاتے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے طلباو طالبات اور اساتذہ سے بات چیت کی اور جامعہ کے تعلیمی خدمات کو سراہا اور جامعہ کے مستقبل میں بھی مختلف تعلیمی پروگرامز، تربیتی سرگرمیوں اور سیمینار کے انعقاد کرنے او اداورں کے ساتھ ر تعاون و اشتراک عمل کو صوبے اور ملک کے تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے برو کار لایا جائے گا۔