|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2022

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بابرموسیٰ خیل کی زیر صدارت پونے دوگھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ہے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ختم نبوت کے عنوان سے نصاب تعلیم میں مضامین شامل کرنے کیسکیو کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر و پی ٹی وی میں مقامی زبانوں کے ڈرامے ختم کرنے کیخلاف قرار داددیں پیش کی گئیں جن کو منظور کرلیا گیا.

ختم بنوت کے نصاب تعلیم کے مضامین میں شامل کرنے سے متعلق قرار پیش کرتے ہوئے محرک رعبدالواحد صدیقی کا کہنا ہے کہ قرآن و احادیث اور سیرت کی روشنی میں مضامین نصاب تعلیم میں شامل کیے جائیں.

محرک ملک سکندرایڈوکیٹ نے کیسکو کینجانب سے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہااراکین اسمبلی کی جانب ست بجٹ میں مختص رقم اور پی سی ون بروقت جمع کیا جاتاہے لیکن کیسکو کی جانب سے مختص فنڈز کہیں ماہ تک رکھے جاتے ہیں بعد ازا منصوبے روک دیاجاتاہے .

پی ٹی وی میں مقامی زبانوں کے ڈرامے و پروگرام ختم کرنے کے حوالے سے قرار داد محرک نصراللہ زیرے نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی قومی چینل ہے اس میں مقامی زبانوں کے ڈرامے کیلئے بجٹ نہیں رکھاکارہاہے