|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2022

کوئٹہ: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت غلام مصطفی کے نام سے ہوئی،گرفتار ہونے والا ملزم چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو زیر استعمال موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تحقیقات جاری ہیں