|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2022

ڈسپلے سینٹرز کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے قائم ڈسپلے سینٹرز کی تاریخ میں 11 روز کی توسیع کر دی ہے۔
اب ڈسپلے سینٹرز پر انتخابی فہرستیں 19 جون کے بجائے 30 جون تک اویزاں رہیں گی۔
انہوں نے عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے کوائف چیک کریں اور ووٹ کا اندراج اور درستگی کروائیں۔