اوتھل: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ اور ایپکا لسبیلہ کے رہنماؤں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی سے ملاقات، GTA اور ایپکا کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو خزانہ آفیسر اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کے مابین جاری اختیارات کی جنگ کی وجہ سے ملازمین کے جائز مسائل التواء کا شکار ہونے کے بارے میں آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے خزانہ آفیسر فاروق طوقی اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کو اپنے دفتر طلب کرکے انہیں ملازمین کے مسائل کو فوری حل کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جائز مسائل کو التواء میں رکھے جانے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آپ دونوں افسران کی سرد جنگ کی وجہ سے ملازمین پریشان ہیں میں اپنے ضلع کے ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑوں گا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے محکمہ خزانہ اور اکاؤنٹس جنرل کے بالا افسران سے فوری رابطہ کیا اور انہیں خزانہ آفیسر اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کے مابین جاری اختیارات کی جنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے مزید کہا کہ اگر میرے ضلع کے ملازمین کو بلاوجہ تنگ کیا گیا اور انکے جائز مسائل حل نہ کیے گئے تو افسران کے خلاف سخت کاروائی کروں گا ہم یہاں پر عام لوگوں اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلیے بیٹھے ہیں۔
کسی افسر کو اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی انہوں نے دونوں افسران کو ہدایات جاری کیں کہ زیر التواء کیسز کے فوری طور چیکس جاری کیں جائیں اور آئندہ ملازمین میرے پاس شکایات لے کر نہ آئیں جس پر خزانہ آفیسر اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ملازمین کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں گے اور انہیں کسی قسم کی شکایت کو موقع نہیں دیا جائے گا گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے چیئرمین عبدالواحد سومرو، آرگنائزر قاضی احسان الحق بلوچ، سیکرٹری مالیات غلام محمد گلفام دودا، تحصیل اوتھل کے صدر پیر غلام شاہ جیلانی، جنرل سیکرٹری عطااللہ ہمدم برہ، آرگنائزر پیر حسین شاہ جیلانی، اپیکا لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولابخش لاسی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اکرم شیخ، ضلعی آفس سیکرٹری عبدالرسول چھٹہ نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا شکریہ کرتے ادا ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ایک سنجیدہ اور مخلص آفیسر لسبیلہ کو ملا ہے جس نے ملازمین کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو اپنے دفتر میں طلب کرتے ہوئے انہیں ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔