|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2022

امریکا کے یوم آزادی پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو مبارکباد دینے سے انکار کردیا۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بتایا کہ صدر ولادی میر پیوٹن امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد نہیں دیں گے۔

 

ترجمان نے کہا کہ روس کے حوالے سے امریکا کی غیر دوستانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس سال مبارکباد کا پیغام دینا مناسب نہیں۔

خیال رہے کہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکا کی جانب سے روس پر سخت اقتصادی پابندیوں کا نفاذ بھی کیا گیا ہے جبکہ روس کے بیشتر غیر ملکی اثاثے منجمد ہوچکے ہیں