|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2022

ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی سری لنکا بورڈ کے لئے مشکل بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا میں سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باعث بنگلادیش نے دوبارہ (ایشیا کپ) ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ایونٹ کے وینیو کی منتقلی کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کرے گی۔

 

سری لنکا کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں ہے اور بنگلہ دیش کو متبادل مقام کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

ایشیاء کپ اگلے ماہ اگست کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔