گوادر زیر تعاون ڈی طفیل احمد اے سی محمد جان بلوچ، سنگت رفیق،سالاچ کمیونیکیشن، سنگت ٹیم ناصر آباد ،پبلک لائبری ناصرآباد ،ایچ ایس ناصر آباد ،توحیر ٹیلر ، بلوچ کاروان والی بال ناصر آباد
زیر اہتمام ساچان کرکٹ کلب ناصر آباد
ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں خلیل بخشی کرکٹ کلب بلنگور دشت اور ینگ اسٹار کرکٹ کلب بلوچ آباد کی ٹیمیں مد مقابل تھی۔
اس شاندار میچ کو دیکھنے کیلیے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ پر موجود تھی۔
میچ کا ٹاس خلیل بخشی کرکٹ کلب بلنگور دشت کے کپتان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
مقررہ 14 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے بلنگور کی جانب سے اظہر مراد نے 23 جبکہ ذاکر رشید نے شاندار 70 رنز بنائے ینگ اسٹار کرکٹ کلب بلوچ آباد کی جانب سے گہرام نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
183 کا ٹارگٹ ینگ اسٹار کرکٹ کلب بلوچ آباد ناصر آباد نے باآسانی 5۔11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ینگ اسٹار کرکٹ کلب بلوچ آباد کی جانب سے شہزاد نے 54 جبکہ فراز نے جاریانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ھوئے 71 رنز بنائے بلنگور کی جانب سے دلجان نے 1 وکٹ حاصل کیا۔
ینگ اسٹار کرکٹ کلب بلوچ آباد ناصر آباد نے یہ میچ باآسانی 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
اس شاندار میچ کے مین آف دی میچ کے مین آف دی میچ فراز قرار پائے جس نے 71 رنز بنائے۔
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹورنامنٹ کی تعریف کرتے ھوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اور آج کے شاندار میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفر قدیر لقمان صاحب اور اعزازی مہمان میجز نبیل صاحب تھے۔