اوستہ محمد:صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی سے اوستہ محمد کے سیاسی سماجی و قبائلی رہنما و میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کے نومنتخب کونسلر ملک حاجی محمد انور بنگلزئی اور فدا حسین رند ملاقات کی اور علاقے کے تمام تمام بنیادی مسائل سے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے ملک حاجی محمد انور بنگلزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل سے آگاہ ہوں ان تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے جتنا ہوسکے حل کرنے کی کوشش کروں گا وسائل کی کمی کی وجہ سے مسائل پر قابو پانا ممکن ہے پھر بھی کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو انہوں نے مزید کہا کے پانی کے حوالے سے زمینداروں کی تحفظات اپنی جگہ پر درست ہیں لیکن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقے کے عوام تک پانی پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ اس وقت نصیرآباد ڈویژن ایک زرعی علاقہ ہے یہاں پانی نہ ہونے سے علاقے کے عوام کی زمین بنجر ہو کر رہ گئے ہیں صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ غریب عوام کو پانی فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقے کے زمینداروں کو وافر مقدار میں پانی مل سکے۔