|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2022

صوبائی حکومت کی اقدامات کے باعث بلوچستان خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکاہے۔یہ بات فرح عظیم شاہ ترجمان صوبائی حکومت نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی، اْنھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت حقیقی عوامی حکومت کا فرض پورا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ اْنھوں نے مزید بتایا کہ اہم صوبائی امور کی وزیر اعلیٰ سے منظوری کے لیے تیز رفتار فائل ورک پر گامزن ہے۔ فرح شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی دور حکومت میں میں کئی تعمیراتی منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور تعطل کے شکار منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔

ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد سریاب روڈ توسیع کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام شروع ہے، سبزل روڈ تعمیر و توسیع کے منصوبے کی بحالی کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبے میں سیاسی ہم آہنگی اورافہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دیا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تک عام لوگوں اور سائلین کی آسان رسائی ممکن ہو گئی ہے۔ نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے کی لاگت کے بی ٹیوٹا انڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ بلوچستان صحت کارڈ کے اجرا کی منظوری 18 لاکھ خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت شامل ہے۔ ماہی گیروں سے کیے وعدوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
صوبے کے ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ پہلی ترجیح ہے بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کا مکمل سدباب،بلوچستان کے غریب عوام کے روزگار کو تحفظ دیا جائیگا۔ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڑر ٹریڈ کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔سرد علاقوں کے عوام کو تجارتی سہولتوں کی فراہمی میں اضافہ کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاک ایران سرحد کے 6 مزید مقاماتِ پر ٹریڈ پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج کی پیش رفت کے جائزہ کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔یہ اجلاس پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں منعقدہ ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان،چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کی اجلاس کو پیکج میں شامل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ترقیاتی پیکج جنوبی بلوچستان کی ترقی اور پسماندگی کی خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج وفاقی حکومت کی جانب سے علاقے کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیکج کے منصوبوں کے لیے بروقت اجراء کی ضرورت پر زور دیا۔۔جنوبی بلوچستان کے باشعور عوام کی جانب سے پیکج سے آگاہی اور عوامی ستائش خوش آئند ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ دور حاضر میں تیز رفتار ترقی کے لیے سمارٹ پلاننگ کی ضرورت ہے۔
ترقیاتی پیکج میں شامل بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔
وزیراعظم سے شمالی بلوچستان ترقیاتی پیکج دینے کی درخواست کی ہے۔وزیراعظم نے شمالی بلوچستان ترقیاتی پیکج کے جلد اعلان کا وعدہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج میں مختلف سیکٹرز کی ترقی کے 6 سو ارب روپے کے وفاقی و صوبائی منصوبے شامل ہیں۔صوبائی حکومت نے اپنے 18 منصوبوں کی ہر فورم پر منظوری دے دی ہے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے صوبائی حکومت نے پی ایم یو قائم کیا ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت کے 161 منصوبوں سے 139 منصوبوں کی حتمی منظوری ہو چکی ہے۔ پیکج کے منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت تیز کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی محکموں میں مربوط روابط قائم کیے جائیں گے۔