اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں نئی حکومت کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم امتحان سے گزر رہے ہیں،
جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے،آمین۔