کراچی: مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو شدید دبا وکا سامنا ،نٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی اونچی اڑان برقرار ہے۔
پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 232 روپے پرجاپہنچا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوکر 234 روپے کی تاریخی سطح پر آگیا۔ 7 دن کے دوران ڈالر 20 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔
اس طرح ڈالر نے ایک ہفتے میں مہنگا ہونے کا 24 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے علاوہ ملک میں 3 ماہ میں ڈالر کی قدرمیں 30 فیصد اضافے کا بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔