|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2022

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اس موقع پر دونوں وزیر اعلی کے درمیان بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحا ل نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی وزیراعلی سندھ نے بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کو سندھ حکومت کی جانب بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سندھ کے عوام اور حکومت مشکل کے اس وقت میں اپنے بلوچستان کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

وزیراعلی بلوچستان نے سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لیے 5 سو ٹینٹ اور امدادی سامان کی فراہمی اور مزید معاونت کی پیشکش کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سندھ بھی بلوچستان کی طرح سیلابی صورتحال سے دوچار ہیاور مشکل کی اس گھڑی میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ہوگاجب تک ریسکیواور بحالی کا کام مکمل نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہاکہ بارشوں سے وسیع و عریض رقبہ تباہی سے دو چار ہے تاہم محدود وسائل کے باوجود ریلیف کا کام جاری ہے اور ہم پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وزیراعلی سندھ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کو سراہا