لورالائی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری سے اسلام آباد میں پارٹی کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار حفیظ لونی کی قیادت میں ایک وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی ،اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی قیادت اسوقت صرف مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں جس پر سابقہ حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی ان پرایک روپے کا کرپشن ثابت نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پراسٹیبلشمنٹ کا نرم یا سخت ہاتھ ہمیں دونوں صورتوں میں قبول نہیں ہر ادارے کو آئین کے کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ آئین سب کیلئے اہمیت کا حامل ہونا چاہیے تمام ملکی ادارے جب تک پارلیمنٹ اور آئین کا احترام نہیں کرینگے ملک نازک صورتحال سے دو چار ہے گا اور ملک میں جمہوریت بھی مظبوط نہیں ہو سکی گی انہوں نے کہا کہ ملک میں ہمارے لئے الگ اور عمران خان کے لئے الگ الگ قانون چل رہے ہیں جسکو کسی صورت ماننے کیلئے ہم تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نہیں چل سکتی بہت جلد اختلافات سامنے آیئنگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے 63 اے کی تشرریح کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تین ججوں کے فیصلے کی کوء ایئنی و قانونی حیثیت نہیں رہی متنازعہ فیصلوں کو قوم اور حکومت تسلیم نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ عمران خان کون ہوتے ہیں کہ وہ ہم سے فوری عام الیکشن کا کہے ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم اپنی مقررہ مدت پوری کرکے اپنے وقت پر عام الیکشن کروائیںگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بچگانہ سیاست نے ملک میں معیشت کو تباہ کر دیا ہے ملک میں افراہ تفری سے سٹاک ایکسچینج کرش ہو رہا ہے ہم ملک کی تباہی کا عمران خان نیازی سے حساب لینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ حکومت کو ہمارے ہدایات پر چلنا ہوگا لیکن اسطرع نہیں ہوسکتا ۔
ہم صرف پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کو جس طرع صدارت اور طارق بشیر چیمہ کو جنرل سیکرٹری کے عہدوں سے فارغ کیا گیا وہ ایک بھونڈا حرکت اور جمہوری عمل کی سنگین پامالی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فتنہ ساز اور اناڑی سیاست کو پوری قوم اور عالمی دنیا نے مسترد کر دیا ہے اگلے عام الیکشن میں پی ٹی اء کو بوری شکست کا سامنا کرنا پڑیگا عمران خان کے چار سال کے گند کو ہم نوے روز میں کس طرع صاف کریں اسمیں قوم ہمیں توڑا سا وقت دیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ وقائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے اپنے مخالفین کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ہمارے شدید ردعمل کے سامنے عمران خان کی سیاست ریت کی دیوار ثابت ہوگی انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کا فیصہ 8 سال سے نہیں سنایا جارہا ہے ۔
جے یو آئی الیکشن کمیشن سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری اور بغیر دباو کے جلد محفوظ فیصلہ سنائے وفاقی حکومت ملک میں قانون و آیئن کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے ملک میں جمہوری نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے ملک کوصدارتی نظام کی کوء ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے ایئن اسکی اجازت دیتا ہے انہوں نے کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو مکمل خود مختیاری حاصل ہے جے یوآئی بلوچستان کی ترقی وخوشحالی امن کے قیام اور محکوم و مظلوم اقوام کو انکے وسائل اور ساحل پر اختیار دینے کی حامی اور اسکے بغیر پاکستان مظبوط ملک نہیں بن سکتا حکومت کے بروقت اقدامات سے آج اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی صورت سری لنکا نہیں بن سکتا حالات ہمارے مکمل کنٹرول میں ہے ۔
یہ خواب عمران خان کا تھا جنہوں نے اپنے چار سال کے دوران آئی ایم ایف سے 50 ہزار ارب ڈالرز سے زائد کا قرض لیا جسکی مثال ملک کی 73 سال میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ وفاق نے میرا گھر میرا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ بند کرنے کے بجائے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ہماری حکومت نے ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید لیپ ٹاپ کی مفت فراہمی کا منصوبہ شروع کیا ہے مہنگاء اگست میں کم ہونا شروع ہوجائے گا اء ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے تجارت کو بڑہا رہا ہے اور تمام دوست ممالک چین ایران ترکی ملایئشیاء سعودی عرب امارات امریکہ روس سے اچھے تعلقات چاہتا ہے اور یہ ہمارے خارجہ پالیسی کا اہم محور ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار بدامنی عدم استحکام اور سیاسی کشیدگی کی سیاست کرنے اور پیدا کرنے کے بجائے پارلیمنٹ آکر سیاسی اور جمہوری کردار ادا کریں یہ سب کو چور چور کہنے سے انھیں کچھ نہیں ملیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصنات سے آگاہ ہیں ۔