|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2022

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار نبیل گبول مخالفین کو دھول چٹائے گا، لیاری کا چوری کیا گیا مینڈیٹ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ حاصل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر جیالا علی نواز بلوچ اور واجہ رفیق خیر محمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے دھاندلی کرکے لیاری حاصل کیا تھا اب اس کے چیئرمین عمران خان کو ووٹوں سے ہراکر ثابت کرینگے کہ 2018 کو لیاری کا مینڈیٹ چوری کرنےوالوں کی ضمانت ضبط کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا ہے اور تا قیامت رہے گا۔