|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2022

 

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ملک میں سیلاب کی صورت حال اور امدادی کاموں کے حوالے سے اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے صورتحال تکلیف دہ ہے، صحت اجازت دیتی تو متاثرین کے پاس پہنچ جاتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی، بلاول بھٹو عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اللہ پر ایمان ہے کہ قوم کومشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہوں گے۔

 

سابق صدر نے پیپلزپارٹی کے وزرا، ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے ، وہ اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کرکے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔