پنجگور:حق دو تحریک پنجگور کے ڈپٹی آرگنائزر ملا فرہاد نے کہا ہے کہ پنجگور بارڈر کے کاروبار کو تباہ کرنے کے زمہ دار آل پارٹیز ہے، انہوں نے اپنی ذاتی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھ کر کاروباری لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا،انہوں نے کہا ہے کہ حق دو تحریک نے مکران سمیت بلوچستان بھر کے عوام کی بنیادی حقوق کی تحفظ انکی حق زنی کے خلاف 32 دن احتجاج کیا اس احتجاج میں گوادر کے ماہی گیروں کے مسائل کے ساتھ تربت پنجگور کے بارڈری مسلہ شامل تھا
32 دن کے احتجاج کو ختم کرنے کیلئے صوبائی وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی اور تحریری صورت میں دیا کہ مکران کے ماہی گیروں کو ٹریلر مافیا سے نجات تربت پنجگور کے عوام کیلئے بارڈر پر آزادنہ کاروبار شناختی کارڈ پر ہوگی اور پنجگور میں تین انٹری پوائنٹ گزبستان گر چیدگی کو کھولا جائے گا جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر نے اعلان کرکے کہا تھا لیکن آل پارٹیز پنجگور ہر بار ان مسائل کے حل کے تکمیل میں سامنے ریکاوٹیں کھڑی کرکے سامنے دیوار بنی پنجگور بارڈر کو ای ٹیگ اسٹیکر پر چلنے کی سفارش کی آج انکی وجہ سے پنجگور جس معاشی بیروزگاری تباہی کا سفر کررہا شاہد کہیں تاریخ نہیں ہے
جب بھی حق دو تحریک آزادنہ کاروبار شناختی کارڈ پر اور انٹری پوائنٹ کھولنے کی جدوجہد کی اعلی حکام کو عوامی طاقت کا دبا دینے کی کوشش کی تو آل پارٹیز سامنے رکاوٹ بن کر سامنے پیش پیش رہی، انہوں نے کہا ہے کہ آج پنجگور کا ہر بچہ بچہ جانتی ہے کہ پنجگور میں کاروبار بارڈر کو تباہ کرنے کے ذمہ دار آل پارٹیز و انکی گروی ذات مفادات انکی کرپشن نما سوچ ہے جنہوں نے ای ٹیگ اسٹیکر کی خرید وفروخت کو دائم رکھنے کیلئے حق داروں کو کاروبار سے محروم کردیا پہلے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 1200 سو انٹری کے دعوے کئے جاتے تھے
آج پنجگور بارڈر پر صرف 50 گاڑیوں کی انٹری کی جارہی ہے جس کے زمہ دار آل پارٹیز کی ذاتی مفادات کی ترجیحات کی وجہ ہے،انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے ہر تاجر دکاندار ویلڈنگ والے ہیر کٹر سیونگ ٹیلرز اشیا خوردونوش کی قلت پٹرول ڈیزل کی تباہ کن ریٹ ہر طبقہ فکر و کاروبار پنجگور کے معاشی تباہی بے روزگاری کے ذمہ دار آل پارٹیز ہے
آل پارٹیز نے اپنی چند ای ٹیگ اسٹیکر کی خاطر آج پنجگور کے چھ لاکھ آبادی کو روزگار سے محروم کردیا،انہوں نے کہا ہے کہ حق دو تحریک اس طرح کے تباہی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی نہ ہی عوام کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دے گی حق دو تحریک بارڈر کے کاروبار کو تباہ کرنے کے ذمہ داروں و عوام کی معاشی قتل کے خلاف 17 ستمبر کو پنجگور میں ایک بڑا عوام پریس کانفرنس کرکے فیصلہ کن رائے اختیار کرے گی،انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی فریب دھوکہ دہی دعوں کے خلاف حق دو تحریک تا مسائل حل تک 27 اکتوبر کو ایک بار پھر گوادر میں غیر معینہ مدت کیلئے دھرنے دینے کیلئے بیٹھ جائے گی۔