کوئٹہ:قائمقام گورنر بلو چستان جان محمد جما لی نے کہا ہے کہ امن ہویا قدرتی آ فت و حالت جنگ میں ترکیہ نے پا کستان دوستی کا بھر پور ثبوت دیا ہے جس پر ترکی حکومت اور عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں،امید کر تے ہیں کہ ترک حکومت اور عوام ریسکیو اور ریلیف کے بعد سیلا ب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے سلسلے میں بھی ہما را بھر پور ساتھ دیں گے۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ میں ترک حکومت اور عوام کی جا نب سے سیلا ب متاثرین کے لئے بھیجے گئے سامان کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ تقریب سے ترک سفیر محمد پیکا سی(Mehmet Paçaci) اورصو بائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا ء اللہ لا نگو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب میں قائمقام گورنر بلو چستان جا ن محمد جما لی کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب احساس دلا نے والی تقریب ہے ہم شکر گزار ہیں ترکی حکومت اور عوام کے جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہما را بھر پور ساتھ دیا ہے
بلکہ سال 2005ء کے زلزلے اور 2010ء کے سیلا ب میں بھی ترک حکومت اور عوام ہما ری شانہ بشانہ رہی ہے امن ہو،آفت یا پھر جنگی حالات میں ترکی نے پا کستان کے حقیقی دوست مسلم ملک کا ثبوت دیا ہے ترکی کشمیر کے مسئلے سمیت ہمیشہ ہر فورم پر ہمیں سپورٹ کر تا چلا آ یا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ میں ترکی کا اعزازی قونصل جنرل ہوں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکی حکومت میدان عمل میں ہیں بلو چستان ہو یا پھر پنجا ب اور سندھ و خیبر پشتونخوا کے سیلا ب متاثرین سب کی داد رسی اور مدد کی جا رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی حکومت اور عوام ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی کے کا ممیں بھی ہما ری بھر پور معاونت کرے گا انہوں نے کہا کہ ہم چا ہتے ہیں پا ک ترک دوستی تا ابد رہے۔