|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2022

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، عدالت نے فردکے گواہ کے قلمبند کرائے گئے بیان پرجرح مکمل کرکے آئندہ سماعت پر تفتیشی آفیسر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔

بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پراسیکوشن کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کیلئے ڈپٹی پراسیکوٹر خالد احمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت پولیس کی جانب سے فردکے گواہ سب انسپکٹر عبدالکریم کے عدالت میں قلمبند کرائے گئے

بیان پر جرح مکمل کرکے عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی آفیسر کو اپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ دوران سماعت مقدمہ میں بعداز گرفتاری ضمانت پر رہا ملزمہ مسماۃ رابعہ کو پولیس عدالت کی جانب سے اشتہاری قراد دینے کے باوجود مسلسل آٹھویں مرتبہ بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش نہ کرسکی جبکہ گرفتار ملزم کمال الدین کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ بعدازں عدالت نے آئندہ سماعت 29ستمبر بروزجمعرات تک ملتوی کردی۔