سمندری طوفان فیونا نے کینیڈا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ہر طرف تباہی مچادی۔
طوفان کے باعث کینیڈا کے صوبے نیو فاؤنڈ لینڈ میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور تیز ہوائوں سے درخت اکھڑ گئے۔
طوفان نے بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم کردیا، پاور کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ بجلی بحال ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
طوفان کی وجہ سے کینیڈا کے پانچ ساحلی صوبوں کے کچھ حصوں میں شدید بارشیں ہوئیں اور 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طوفان سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنا جاپان کا دورہ منسوخ کردیا۔
جسٹن ٹروڈو کو سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جاپان جانا تھا۔