|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2022

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری کی پارٹی کی صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری لالا روزی خان کاکڑ ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ،صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری حاجی محمد قاسم خان اچکزئی سے ملاقات ،ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری نے صوبائی قائدین کو پیپلز پارٹی ضلع خضدار کی کارکردہ گی پارٹی کے دیگر مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہیں حالیہ رونماء ہونے والے تمام حالات اور واقعات سے مکمل آگاکیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کارکنان پارٹی پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کے لئے شب و روز اپنی توانائیاں وقف کریں ،پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے مظلوم محکوم اور متوسط طبقات کی توانا آواز ہے پاکستان کا مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ملک میں عدل و انصاف جمہوریت کو دوام بخشنے کے لئے ہمیشہ شاندار جدوجہد کی ہے آنے والا دورپاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان مین پارٹی چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت مین مظبوط ہورہاہے اہل بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی کواپنے امیدوں کا محور سمجھتی ہے۔