لندن: خان آف قلات میر سلیمان دوائود احمد زئی نے معروف بلوچ سیاستدان اور انسانی حقوق کے علمبردار یوسف مستی خان کے وفات پے ان کے تمام خاندان سے اظہار تعزیت اور انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
خان آف قلات میر سلیمان احمد زئی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے یوسف مستی خان جیسے انسان صدیوں میں پیداہوتے ہیں۔ ایسا نڈر ، بے باک، پاک صاف بلوچ لیڈر اس دنیا میں کم ہی پیداہوتے ہیں۔ ی
وسف مستی خان نے کبھی بھی ظالم قوتوں کے سامنے نہ کبھی سرنڈر کیا اور نہ ہی اپنے ذاتی مفادات کے حق میں مظلوموں کے آواز سے دستبردارہوئے۔ وہ ہمیشہ ایک مضبوط چٹھان کی طرح بلوچوں اور دوسرے مظلوموں کا آواز بنے رہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا میں آج ہر کوئی پاکستانی مظالم کا ماراہوا مظلوم اس کے رحلت پے اشک بار اور غمگین ہے ۔خان آف قلات نے کہا کہ اللہ تعالٰی یوسف مستی خان کے تمام خاندان کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے