|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2022

کوئٹہ:عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی جانب سے سرکاری ملازمین کے بروقت ترقی کی منظوری کو موجودہ حکومت کی جانب سے قابل تعریف اقدام قرار دے دیا چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے آتے ہی مختلف سروس گروپس کے سینکڑوں افسروں کو مختلف گریڈ میں ترقی کی منظوری دے دی جن میں 17 سے لیکر 21گریڈ تک کے افسران شامل ہیں جو ایک خوش آئند عمل ہے بلوچستان کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی کے اس قدام کی تعریف کی اور امید ظاہر کیاکہ زیر التواء پروموشن کیسز کو نمٹانے کیلئے بہت جلد پروموشن بورڈ کا اجلاس طلب کریں گے

نومبر 2022میں بہت سے افسران جو ترقی کے منتظر ہیں وہ ریٹائرڈ ہورہے ہیں برائے مہربانی چیف سیکرٹری بلوچستان جلد زیر التواء کیسز نمٹانے کے لیے اقدامات کریںکیونکہ ماضی میں بروقت پروموشن بورڈز کے اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے افسران ترقی کی حسرت دل میں لیے ریٹائر ہوگئے جو کہ کسی سرکاری ملازم کی ملازمت میں آخری خواہش ہوتی ہے موجودہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے آتے ہی مختلف سروس گروپس کے سینکڑوں افسروں کو مختلف گریڈ میں ترقی کی منظوری دے دی جو کہ قابل ستائش ہے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ بورڈ کے فیصلوں کو فوری طور پر پبلک کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ عام لوگ بھی موجودہ حکومت کی سرکاری افسران کے لیے کیے گئے اقدامات سے باخبر رہیں۔