|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2022

ادکی : لولارائی میں 50 لاکھ روپے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے 10سالہ بچے کو اغواء کاروں نے پولیس کی چھاپوں سے ڈر کر رات 4بجے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لورالائی کے علاقے ہاشمی محلہ سے چار نامعلوم اغوا کاروں نے دس سالہ بچے محمد آصف لونی کو اغوا کرکے اسکے والد کو فون کرکے پچاس لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا، لورالائی سے اغوا ہونے والے دس سالہ بچے محمد آصف لونی کی بازیابی کے لئے ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں پولیس لیویز سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی ٹیموں نے گزشتہ شب دکی کے مختلف علاقوں میں رات گئے تک چھاپے مارے۔

اسموقع پر انکے ہمراہ ایس پی دکی سید عبدالصبور بھی موجود تھے۔نامعلوم اغوا کاروں نے چھاپوں کی ڈر سے اغوا ہونے والا بچہ لورالائی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔گزشتہ شب بچے کی اغوا کاروں کی دکی میں لوکیشن کا علم ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں پولیس اور لیویز فورسز نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔تاہم بعد ازاں رات 4 بجے اغوا کاروں نے بچے کو لورالائی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اغوا کاروں نے بچے کی والد سے پچاس لاکھ روپے تاوان دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لورالائی کے علاقے ہاشمی محلہ سے اغوا کاروں نے دس سالہ بچے محمد آصف ولد میرہزار قوم لونی کو اغوا کرکے پچاس لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔