|

وقتِ اشاعت :   November 11 – 2022

کراچی: کلاکوٹ شیروک لائن یوسی 6 لیاری کے مکینوں کی دعوت پر ایم پی اے سید عبدالرشید نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اس موقع پر اہلیان علاقہ نے شیروک لائن کے مکینوں نے گزشتہ ایک ماہ سے علاقے کے پانی کی بندش کے حوالے سے ایم پی اے سید عبدالرشید کو آگاہ کیا-اس موقع پر سید عبدالرشید نے علاقہ مکینوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی اور واٹر اینڈ سٹوریج کے حکام کو پانی کی عدم فراہمی سے آگاہ کیا،

اور علاقہ مکینوں سے مل کر واٹر بورڈ کے حکام سے اپنی موجودگی میں ملاقات کی حامی بھرلی-اس دوران ایم پی اے سید عبدالرشید نے واٹر بورڈ حکام سے فون پر بات کی انکی درخواست پر واٹر بورڈ کا ایک وفد کل علاقے کا دورہ کرکے مسئلے کی نشاندہی کرکے مزید کاروائی آگے بڑھا کر اس کے مستقل حل کی ہر ممکن کوشش کریگی- اجلاس میں یوسی 6 سے نامزد امیدوار ہدایت الرحمن بلوچ، نامزد کونسلر ذیشان بلوچ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی