|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2022

پنجگور : شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی 7 ویں برسی کی مناسبت سے نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام ماڈل ہائی اسکول چوک نزد چلڈرن پارک ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی کے ورکرز اور کارکنان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری برائے بلوچستان پھلین بلوچ، ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن گہرام شریف بلوچ، مرکزی رہنماء حاجی محمد اکبر بلوچ، حاجی محمد ایوب دھواری تحصیل پنجگور جنرل سیکرٹری الطاف حسین بلوچ اور دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر یاسین بلوچ نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم اور سرزمین و ساحل وسائل کی تحفظ کیلئے وقف کردی انکی پارٹی اور بلوچ قوم کیلئے خدمات ہمیشہ تاریخ کے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔

انہوں کہاکہ وہ ایک اصول پرست، نڈر اور بہادر سیاسی رہبر تھا، جنہوں نے طالب علمی میں بی ایس او کے پلیٹ فارم پر جدوجہد کا آغاز کرکے آخری دم تک ہر فورم پر بلوچستان کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید یاسین بلوچ ایک سیاسی استاد کی حیثیت رکھتا تھا وہ قوم پرست سیاست پر پختہ یقین رکھتے تھے اور ان میں بے شمار اور خداداد صلاحیتوں کے مالک سیاسی لیڈر تھے، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی تاریخ شہیدوں میں بھری پڑی ہے جہنوں نے قوم اور سرزمین کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کی، مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے تمام قائدین اور ہر ورکر شہداء کے نقش قدم پر چل کر جمہوری انداز میں بلوچ اور سرزمین کے حقوق کے حصول تک جدوجہد کرتے رہیگی اور ہر وہ سازش اور رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی جو بلوچ قوم اور سرزمین کے مفاد کے برعکس اور خلاف ہو۔