چمن : چمن پاک افغان بارڈر گزشتہ روز ناخوشگوار واقع کے بعد آج چھوتے دن بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند رہی پاک افغان بارڈر بند ہونے سے دو طرفہ تجارت بھی معطل رہی پاکستان کی جانب سے واقع میں ملوث افراد کی گرفتاری اور حوالگی کا مطالبہ برقرار جس پر افغانستان کی جانب سے ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں کی گئی
جس پر پاکستان نے احتجاجا آج چھوٹے روز بھی پاک افغان بارڈر کو مکمل طور پر بند رکھا جبکہ پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں پھنسے ہوئے افغانیوں کیلئے تصدق گیٹ پر دن میں تین گھنٹے کیلئے راستہ دیا گیا جس پر افغان باشندوں کو جانے دیا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی باشندے جو افغانستان میں واقع کے بعد پھنسے ہوئے تھے ان کے آنے کا بھی سلسلہ جاری ہے
جس کا فیصلہ لائزنگ کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کی جانب سے اٹھایا گیا ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری کی ہی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرشہزادعلی زہری کی نگرانی میں پاکستان عوام کے آنے کا سلسلہ جاری ہے پاک افغان بارڈر کو معقول فیصلے تک بند رکھا جائے گا