ہزراہ ٹاون مری آباد: علمدار روڈ سمیت پورے کوئٹہ میں چوری ڈکیتی اور اسڑیٹ کرائمز میں بے پناہ اضافہ ہوا۔اسمبلی میں تو حقیقی ممبران نہیں لیکن انتظامیہ پولیس و دیگر ادارے بھی کوئٹہ سے لاتعلق ہوگئے ہیں۔جو قابل افسوس ہے۔کل 22 نومبر کو مری آباد ،ہزارہ ٹان سمیت کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف کویٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کویٹہ کے نائب صدر حنیف کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد افغانی سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔حاجی عطا محمد بنگلزئی نے کہا کہ کویٹہ میں نہ گیس نہ بجلی اور نہ پانی میسر ہیں۔صفائی کا نظام درہم برہم ہے۔ٹریفک جام اور سڑکوں کی توڑ پوڑ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔اب اسڑیٹ کرائمز اور چوری و ڈکیتی کے ورادتوں نے عوام کے جان و مال کو غیر محفوظ بنادیا ہے۔
لیکن نام نہاد نمائندے خاموش تماشائی بن گئے اور انتظامیہ خواب غفلت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کوئٹہ عوامی مسائل و مشکلات کو اجاگر اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریگی۔اس لیے کل 22 نومبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بدامنی و چوری رہزنی کے خلاف احتجاج ہوگا پارٹی کارکن بھرپور شرکت کریں