دو حہ: فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ ہوا،سعودی عرب نے مضبوط ارجنٹینا کی ٹیم کو 0-2 سے شکست دے دی جبکہ ڈنمارک، تیونس، پولینڈ اور میکسیکو کا میچ برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ گروپ سی کا مقابلہ ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان ہوا جہاں شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری ضرور ثابت کی تاہم آخر تک برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔فیفا نے ٹوئٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔
دونوں ٹیموں پہلے گول کے بعد اچھا مقابلہ کیا تاہم سعودی عرب نے 48 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے میچ برابر کردیا۔سعودی عرب کی جانب سے صالح الصالح الشھری نے پہلا گول کیا جس کے بعد سالم محمد الدوسری نے دوسرا گول کیا اور ٹیم کو برتری دلادی۔ارجنٹینا کی مضبوط ٹیم نے گول کرنے کے کئی کوششیں کیں تاہم سعودی عرب کے ڈیفنس کی کارکردگی شان دار رہی اور میسی جیسے اسٹرائیکر مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر بے بس کردیا اور ان کے تمام حربے ناکام بنائے۔
الاویس نے اختتامی لمحات میں گیند روکنے کی زبردست کوشش کے دوران اپنے ہی کھلاڑی کے سر پر پاؤں مارا، حادثاتی طور پر لگنے کی والی چوٹ کے باعث ڈاکٹروں کو میدان میں طلب کیا گیا۔اس موقع پر تھوڑی دیر تک کھیل روک دیا گیا تاہم مطلوبہ طبی امداد کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور 100 منٹ کا کھیل مکمل ہوا۔میچ کا اختتام سعودی عرب کی ایک گول کی برتری کے ساتھ ہوا اور یوں روں ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ہوا۔ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کا دوسرا میچ ڈنمارک اور تیونس کے درمیان برابری پر ختم ہوا، دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔الریان کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں ڈنمارک اور تیونس کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو حریف کے جال میں بھی پہنچایا مگر ریفری نے آف سائیڈ کے سبب ان گولوں کو مسترد کردیا۔
اس کے علاوہ ڈنمارک کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا تھا مگر اْن کے کھلاڑی آندریس کورنیلس صرف ایک میٹر کے فاصلے سے گیند جال میں نہ پہنچا سکے۔ڈنمارک کیلئے یہ ڈرا میچ اْس کے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے میں رکاوٹ بھی بن سکتا ہے کیوں کہ اْس کے گروپ میں دفاعی چیمپئن فرانس بھی موجود ہے۔ تیسرا میچ پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوحہ کے اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ساتویں میچ میں گروپ سی کی دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں کوئی گول نہ کر سکیں۔ دوسرے ہاف کے 58 ویں منٹ میں پولینڈ کے پاس پینلٹی کی صورت برتری کا موقع ہاتھ آیا لیکن میکسیکو کے گول کیپر گلرم