دوحہ : قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ڈنمارک کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ پولینڈ نے سعودی عرب کو شکست دیدی۔فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی اس ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دفاعی چیمپئن فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی۔ فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔
انہوں نے پہلا گول 61 ویں اور دوسرا گول 86 ویں منٹ میں کیا۔ ڈنمارک کاواحدگول اینڈریس کریسٹنسین نے 68 ویں منٹ میں اسکور کیا۔فرانس نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ فرانس کا آخری گروپ میچ تیونس سے 30 نومبر کو ہے۔خیال رہے کہ 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فرانس نے فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ورلڈکپ جیتا تھا۔ اس سے قبل کھیلے گئے۔
میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو صفرکے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کوصفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ پولینڈ کی جانب سے پیوتر زیلِنسکی نے 39 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو روبرٹ لیوینڈوسکی نے 82 ویں منٹ میں دْگنا کردیا۔گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر پولینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سعودی عرب 3 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر ہے۔