|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2022

کراچی/کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے گزشتہ روز کراچی میں بالاچ مینگل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے آئے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پارٹی میں شمولیت سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عوام پارٹی کو مسائل سے نجات دہندہ جماعت سمجھتی ہے۔

سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے انہی کی قیادت میں پارٹی میں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے شمولیت کر رہے ہیں یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بلوچ اور بلوچستانی عوام باشعور ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایماندار قیادت کون سی ہے طویل عرصے سے ثابت قدمی اور مستقبل مزاجی کے ساتھ سیاسی جدوجہد کررہے ہیں۔

یقینا بی این پی ہی ہے جس میں درجنوں دوستوں نے جام شہادت نوش کیا اور مختلف آمروں کے دور میں پارٹی رہنماں کو ٹارگٹ کیا گیا تاکہ جدوجہد نہ کریں مگر اس کے باوجود پارٹی قیادت اور سیاسی ورکروں نے پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھا بلکہ جیل قیدوبند کی صعوبتوں مشکلات اور پریشانیوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا مگر بی این پی کے بیرک کو اونچا رکھا اور طویل جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے آج بی این پی سیسہ پلائی دیوار چکی ہے اسی لئے سیاسی یتیم پوائنٹ سکورنگ اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے بلاوجہ تنقید کر رہے ہیں ان کے کردار سے بلوچستانی کا ہر ذی شعور نوجوان بلوچ فرزند آگہی رکھتے ہیں کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ان کا ماضی اورحال اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان کی سیاست کو تجارت سمجھتے ہیں۔

اور اپنی گروہی مفادات کی خاطر بلوچستان کے معاملات کو انہوں نے نظر انداز کیا بی این پی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے جو سچی وابستگی کے ساتھ ثابت قدمی مستقل مزاجی کے ساتھ پارٹی میں رہے ناانصافیوں، مظالم کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے رہے اور محرومیوں کے حوالے سے کردار ادا کیا بلوچستان نیشنل پارٹی کی پذیرائی اور سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں لاپتہ افراد سمیت مسائل کے حل کی جدوجہد کی اور اسلام آباد کے ایوانوں میں بھی بلوچستان کے محرومیوں کو رکھا پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر کارکردگی میں بہت بڑا فرق محسوس کیا جاتا ہے سابق حکمرانوں جو اسلام آباد میں تو تھے مگر انہوں نے کچھ نہ کیا بی این پی سیاست کو عبادات کا درجہ دیتی ہے ڈیرہ غازی خان، بحر بلوچ، سانگڑھ سمیت دیگر علاقوں تک پارٹی مقبولیت رکھنے والی جماعت بن چکی ہے۔