اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کے عزم پر صدر شی جن پنگ کے شکر گزار ہیں سی پیک منصوبہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ میں سیاحت کے انفراسٹرکچر کی تعمیر ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ گوادر کے عوام کو بجلی فراہمی کے لئے ٹرانسمیشن لائن پر بھرپور کام ہو رہا ہے۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔