|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2022

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ  میں تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی۔

کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے شکست دے کر  تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مراکش نے میگا ایونٹ کا اختتام چوتھی پوزیشن پر کیا۔

کروشیا کی جانب سے پہلا گول 7 ویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے کیا، مراکش کا گول اشرف داری نے  9ویں منٹ میں کرکے برتری ختم کی۔

کروشیا کا دوسرا گول میسلیو اورسیک نے 42 ویں منٹ میں کیا۔

یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں مراکش کی بہترین کارکردگی ہے۔ مراکش فٹبال ورلڈکپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والا پہلا افریقی ملک بھی ہے۔

قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔