|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو چیف سیلیکٹر مقرر کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ہارون رشید بطور ممبر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ان کی پہلی اسائنمنٹ پاک افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو آئندہ ماہ مارچ میں شیڈول کی گئی ہے جب کہ سیلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان کا تعین بھی جلد کرلیا جائیگا۔

ہارون رشید اس سے پہلے بھی دو ہزار پندرہ سولہ میں چیف سیلیکٹر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے بطور ٹیم مینجر اور ڈائریکٹر آپریشن پی سی بی فرائض دیے ہیں ۔ہارون رشید نے پاکستان کی طرف سے تئیس ٹیسٹ اور بارہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں