|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2023

بھارت میں گیزر سے گیس لیک ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نئی نویلی دلہن دم گھٹنے کے باعث انتقال کرگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں چند روز کی دلہن اپنے شوہر کے گھر تھی، باتھ روم میں غسل لیتے وقت جب کافی دیر گزر گئی تو گھر والوں کو فکر ہوئی جس پر غسل خانے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔

کوئی جواب نہ ملنے پر جب گھر والوں نے دروازہ توڑا تو لڑکی کو ایک طرف بے ہوش حالت میں پایا، گھر والے فوری طور پر اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ گیزر سے کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کے سبب باتھ روم میں حبس ہوا جس کے باعث لڑکی کا دم گھٹ گیا اور وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لیں۔