کوئٹہ ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کے ہمراہ سریاب میں وارگزرکرائی گئیں سرکاری اراضیات کا معائنہ کیا –
اس موقع پر انہیں وارگزر کرائی گئیں اراضیات پر سرکاری ہاؤسنگ سکیم بنانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ سرکاری اراضیات پر کسی صورت قبضہ کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی اس سلسلے میں سرکاری اراضیات پر قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شہر میں تمام سرکاری اراضیات پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کررہی ہے اس سلسلے میں اب تک سینکڑوں ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری اراضیات کو وارگزر کرانے کے بعد انہیں عوامی مقاصد اور فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ دوبارہ قبضے سے محفوظ اور عوام کو سہولیات میسر آئیں انہوں نے کہاکہ سریاب میں مختلف سرکاری اراضیات پر قبضہ ختم کرکے انہیں سرکاری ہاؤسنگ سکیم بنایا جائے گا تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکے۔