ن/کوئٹہ;عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران فکر باچاخان کے مقابلے میں آگ اور پانی ایک ساتھ مل گئے متضاد الخیال گروہ ذاتی گروہی قبیلوی مفادات کی خاطر اکھٹے ہوئے وہ لوگ جو ہمیں صوبے کی سطح پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے طعنے دیتے تھے وہ آج اے این پی کی بغض میں ایک ساتھ جمع ہوچکے گرچہ ہم نے اتحاد کرتے وقت اضلاع اور ڈویژن کی شرط رکھی تھی جو ہم نے کر دکھایا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست پشتون اولس کی قومی معاشی مفادات کے حصول کیلئے ہے نہ صرف پارلیمانی طور پر پارٹی جہد مسلسل کرتی چلی آرہی ہے۔
بلکہ قومی سیاسی نظریاتی طور پر بھی وطن کے جاری حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی چمن میں ضلع کونسل میں واحد اکثریتی پارٹی بن کر ابھری ہے اور 14یونین کونسل کے چئیر مین اور ڈپٹی چیئر مین بلامقابلہ منتخب کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
جس میں کلیم اللہ یوسی 2 نظر باری یوسی 3 محمد علی یوسی 10گل زمان یوسی17 جمال شاہ یوسی 19بھادر خان یو سی 20 عبدالرشید یو سی 21 زکریا خان یو سی 22 عنایت اللہ یو سی23 محمد قسیم یو سی24 محیب اللہ یو سی 25 نواب خان26 ولی جان یوسی 27حاجی فدا یو سی 28 منتخب قرار پائے دریں انہوں نے ضلع چمن کونسل کے منتخب چیئر مین ، ڈپٹی چیئرمینوں کارکنوں اور ذمہ داران کو مبارکباد دی گئیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں عوامی نیشنل پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو متعدد میونسپل کمیٹیوں کے چیئر مین ڈپٹی چیئرمینوں ،یونین کونسلوں کے چیئر مینوں،ڈپٹی چیئر مینوںجس میں ضلع قلعہ عبداللہ سے 9 یونین کونسل کے چیئر مین /ڈپٹی چیئرمین، میونسپل کمیٹی مسلم باغ سے ڈپٹی چیئر مینوں عبدالرازق، میونسپل کمیٹی قلعہ سیف اللہ سے ڈپٹی چیئرمین مراد خان کاکڑ میونسپل کمیٹی شاہرگ سے ڈپٹی چیئر مین ملک زمان ترین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ بے پناہ مشکلات کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے تسلی بخش کارکردگی دکھائی ہے جس پر کارکن اور ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں بیان میں اس امید کااظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی پارٹی اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام الناس کو درپیش بنیادی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں رہے گی۔