وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس آفس حملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام زونز سے پولیس نفری بھیجنے کا حکم دیدیا۔ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی آفس پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز کو اپنے زون سے پولیس نفری بھیجنے کی ہدایت کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔