سبی: کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں پہلے روز2لاکھ75ہزار لوگ اجتماع میں شریک ہوئے جبکہ صوبے بھر سے اجتماع میں شرکت کے لئے لوگوں کی آمد جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجتماع کے اختتامی روز اجتماعی دعا میں پانچ لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے اجتماع گاہ سمیت شہر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کرتے گئے ہیں اور محکمہ صحت کا عملہ اجتماع گاہ میں ایمبولینسز کے ہمراہ موجود ہیں اسکے علاوہ لاکھوں لوگوں کی آمدورفت کے لئے جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تین روزہ تبلیغی اجتماع 19فروری کو صبح اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا۔