|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2023

حب ،خضدار کسٹم کلکٹریٹ کو کراچی چیف کلکٹریٹ سے ختم کر کے بلوچستان کسٹم کلکٹریٹ کے ما تحت کیا جائے بصورت دیگر یکم مارچ کو پورے بلوچستا ن میں اپنی گاڑیا ں کھڑی کر کے پر امن احتجاج کریں گے۔

آل مکران کسٹم کلیئرنگ ایسو سی ایشن کے عہدیداران کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کوآل مکران کسٹم کلیئرنگ ایسو سی ایشن کے عبدالغفور ہوت نے کہا کہ خضدار کسٹم کلکٹریٹ کے قیام کے اعلان کے بعد آل مکران کسٹم کلیئرنگ ایسو سی ایشن کے وفد نے رواں میں اپنے مطالبات کے حوالے سے

اسلام آباد جا کر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور انہیں خضدار کسٹم کلکٹریٹ کے قیام کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خضدار کسٹم کلکٹریٹ کو کراچی چیف کلکٹریٹ سے ختم کر کے بلوچستان کسٹم کلکٹریٹ کے ما تحت کیا جائے کیونکہ بلوچستان میں ہمارا چیف کلکٹر کسٹمز موجود ہے تو کراچی سے خضدار کسٹمز کلکٹریٹ کا کیا تعلق، اس پالیسی کے حوالے سے ہمارے شدید تحفظات ہیں۔

اور ان صورتحال میں بلوچستان میں ہماری تجارت متاثر ہورہی ہے لہٰذا کراچی کے چیف کلکٹر کسٹمز کے ما تحت خضدار کسٹمز کلکٹریٹ کو فی الفور ختم کیا جائے اور28فروری 2023تک اگر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تویکم مارچ2023کو پورے صوبہ میں اپنی گاڑیا ں کھڑی کر کے پر امن احتجاج کریں گے۔