|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2023

خضدار: مدرسہ عربیہ اسلامیہ دارالقرآن قادر آباد خضدار کی سالانہ دستار فضیلت جلسہ عام گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جلسہ عام میں علمائے کرام سیاسی نمائندے تاجر برادری و مختلف طقات سے تعلق رکھنے والے فراد نے شرکت۔ جلسہ عام میں درجنوں طلباء و طالبات کو قرآن پاک حفظ کرنے پر ان کی دستار بندی کی گئی ۔

جب کہ بنات میں طالبات کو چادر پہنائی گئی۔ جلسہ عام سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا قمرالدین مولانا عبیداللہ خضداری رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی مولانا حافظ محمد نصیب مینگل حافظ غلام اللہ حاجی عبدالعزیز ملازئی مدیر جامعہ ہذا حافظ ثناء اللہ شاہ حافظ مولانا حافظ یاسر رفیق بلال احمد مردوئی قارشاکر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس ملک و ملت کے محافظ و عظیم دینی درسگاہی ہیں۔

جو قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مرکز بنے ہوئے ہیں بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں دینی اقدار اور اسلامی تہذیب کے پاسبان بن کر اسلامی دینی و ملی سوچ کے حامل افراد تیار کررہے ہیں۔ برصغیر میں علمائے کرام نے دین اسلام کے اشاعت کے لئے جو خدمات پیش کی ہیں اس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہے۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین اور دعوت دے رہے ہیں۔

ملک کے دیگرحصوں کی طرح خضدار میں بھی دینی اداروں کی محنت اور خدمت انتہاء درجے کی ہے آج کایہ پروقار تقریب مدرسہ عربیہ اسلامیہ دارالقرآن قادر آباد کی جانب سے ان طلباء کے اعزاز میں ہورہاہے کہ جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے کلام کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیا ہے اور حافظ قرآن بن گئے ہیں یہ ہمارے لئے اعزاز ہے کہ خضدار میں بڑی تعداد میں طلباء قرآن کا حفظ مکمل کرکے حافظ قرآن بن رہے ہیں۔مقررین کا کہنا تھاکہ مسلمان آج کے نفسانفسی دور میں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو چھوڑ دیا ہے ۔

جس کی وجہ سے مصائب زلزلے اور آفات مسلمانوں پر آرہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ مسلمان توبہ تائب ہوں اور قرآن و حدیث کی تعلیمات پر عمل پیراہ ہوں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے راستے پر چلیں اور آخرت کے لئے کچھ زخیرہ کرلیں، نیک اعمال ہی انسان کے کام آسکتے ہیں نیک اعمال علمائے کرام کی صحبت سے مل سکتے ہیں۔ مدرسہ عربیہ اسلامیہ دارالقرآن قادر آباد کے مدیر حافظ ثناء اللہ شاہ نے ایک پروقار تقریب جلسہ کی صورت میں منعقد کیا تھا ۔

جس میں کراچی و خضدار سمیت دیگر علاقوں سے علمائے کرام نے جلسہ میں شرکت کی خطاب کیا اور دستار بندی کی گئی۔اس موقع پر دیگر مہمانوں میں مولانا بشیراحمد عثمانی حافظ طلحہ قمرقاری عبداللہ حافظ عبدالغفور قلندرانی مولانا میر محمد مینگل عبداللہ شاہوانی غلام علی بادشاہ حافظ حمید اللہ مینگل محمد عظیم مولانا محمد وارث غلامانی میر اشرف علی مینگل حاجی محبوب کرد پروفیسر انعامل اللہ مینگل حافظ جمیل ابرار عبدالجبار حسنی وسیم انور مقبول احمد لہڑی منظور احمد عبدالحفیظ قلندرانی سمیت کثیر تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔