سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرینٹ کمپنی میٹا نے اپنے صارفین کو ماہانہ فیس کے بدلے ویریفائیڈ اکائونٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اتوار کے روز میٹا کے مالک زکر برگ نے اس پیڈ سبسکریشن سروس کے اجرا کا اعلان کیا تھا ۔
اب فیس بک صارفین کو اپنا اکائونٹ ویریفائیڈ کرنے کے لیے گیارہ اعشاریہ ننانوے ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی ۔
مارک زکر برگ نے کہا کہ یہ میٹا کی سروسز کی سیکیورٹی اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے نیا فیچر ہے ۔
فیس بک اور انسٹاگرام کی اس نئی سروس کاآغاز اسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رواں ہفتے ہوجائیگا ، جبکہ امریکہ اور دیگر ممالک میں بلیو ٹک سبسکریشن بعد میں شروع کی جائیگی