|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2023

دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ امریکی شہر فلوریڈا سے اپنی پہلی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

 رپورٹ کے مطابق تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور کمپنیاں اس سے مختلف اشیا تیار کر رہی ہیں، تاہم اب پہلی بار اس کی مدد سے ایک تھری ڈی راکٹ بھی اڑان بھرے گا۔

اس راکٹ کا نام ’ٹیران ون‘ ہے، جسے بدھ کے روز اڑان بھرنا تھی لیکن درجہ حرارت کے مسائل کی وجہ سے اسے آخری لمحات میں ملتوی کر دیا گیا تھا، تاہم راکٹ کے لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اگر راکٹ زمین کے نچلے مدار تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ میتھین فیول استعمال کرتے ہوئے اپنی نوعیت کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ ہوگا جو فضا میں اران بھرے گا۔