|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2023

پشاور میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت جاری ہے۔

اسلام آبادمیں میں ہونے والے اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے6ارکان ،وزرات مذہبی امور،محکمہ موسمیات سمیت دیگرنمائندے شریک ہیں۔

اسی طرح لاہور ، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی رونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔

 

گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں کل بروزب دھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش آج رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔ کل چاند نظر آنے پر پاکستان میں پہلی سحری جمعرات کو ہو گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی آج چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔