وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے بلا لیا،اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد دن ڈھائی بجے کابینہ اجلاس بھی ہوگا۔
وزیراعظم اتحادی رہنماوں کو عید ملن عشائیہ بھی دیں گے۔اجلاس میں ملکی صورتحال بالخصوص آئینی صورتحال پرتفصیلی مشاورت ہوگی۔اس کے علاوہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ پربھی غورکیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت چودہ مئی کو پنجاب میں الیکشن چاہتے ہیں۔
حکمراں اتحاد کےذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم پی ٹی آئی سے معاملات طے کرنے پرتیارہیں مگر کچھ اتحادی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتراض کر رہے ہیں۔
جمعے کو ن لیگ کے رہنما ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے اسد قیصر سے رابطہ کر کےبدھ کوملاقات پراتفاق کیا تھا لیکن عمران خان کا کہنا ہےکہ انہوں نے مذاکرات کا مینڈیٹ اسد قیصر کو نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔