|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2023

کوئٹہ:  دنیا بھر میں ہندو برادری کی قدیم ترین مذہبی عبادت گاہ ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ تین روزہ میلے کا آغاز ہوگیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے احکامات کے روشنی میں میلے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ہنگلاج مندر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی کے لئے ضلعی پولیس کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے ملک بھر سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ہنگلاج مندرآنے والے ہندو یاتریوں کے لیے سی پیک روٹ پر واقعہ کوسٹل ہائے پر تین مقامات پر رابط کاری مراکز قائم کئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کپٹن حمزہ انجم نے بتایا کہ یاتریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے رابط کاری مراکز کی مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کپٹن حمزہ انجم نے بتایا کہ وزیراعلء اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایت پر ہنگلاج مندر میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بے مثال ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے سی پیک روٹ سے ملحقہ کوسٹل ہائء وے پر 24گھنٹے ہیلپ لائن سروس ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز کا قیام اور وائرٹینکرز کے ذریعے یاتریوں کو پینے کا پانی اور برف 24 گھنٹے فراہم کیا جارہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ ہیلتھ ایڈوائزری کے تحت ایمبولینس سروسز کی فراہمی اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے ریسکیو عملے کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے میڈیا بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ دینا بھر میں ماہا استہان شکتی کے حوالے سے ہنگلاج ماتا مندر کا شمار قدیم ترین مذہبی عبادت گاہوں میں ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے حوالے سے دینا بھر میں جو منفی تاثر پھیلایا جاتا ہے آج ہنگلاج کا دورہ کرنے والوں نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں عبادت گاہوں کو تحفظ اور انہیں مکمل مذہبی ازادی حاصل ہے ہنگلاج ماتا مندر کے تیرتھ یاترہ ہندو کمیونٹی کے لیے مہمان نوازی وبھائی چارگی کا جزبہ مذہبی روادری کی زندہ مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگلاج ماتا مندر سے کوسٹل ہائی وے تک لنک روڈ کی سہولت جدید ترین آراو پلانٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یاتریوں کے لیے ہاسٹل لاجز سمیت بجلی اور مواصلاتی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کے اولین ترجیح ہیانہوں نے کیا کہ وزیر اعلی کے ویڑن کے تحت سی پیک روٹ کے ساحلی پٹی پر ایندہ 30سالہ ماسٹر پلاننگ میں ہنگلاج ماتا مندر کو بھی ترقیاتی پیکیج میں شامل کیا گیا ہے اور اس ماسٹر پلان کے تحت ہندو یاتریوں کے لیے وہ تمام بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو ہندو برادری کو کہیں اور میسر نہیں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ میلے کے پہلے روز چندر گپ کے مقام پر 25ہزار سے ذائد ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادایئگی میں شریک ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہنگلاج ماہااستھان تیرتھ یاترہ آنے والے ہندو یاتری پانچ مقامات پر مذہبی رسومات اداکرتے ہیں۔