|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2023

مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ نے انگلش پریمیئر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

بیلجیئم کے 22 سالہ اسٹرائیکر نے سیزن کے 33 ویں میچ میں 35 گول کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا، ارلنگ ہالینڈ نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑدیا۔

اس سے پہلے ایلن شیئرر اور اینڈریو کول نے 42 میچز کے سیزن میں 34،34 گول اسکور کیے تھے۔

 

مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم کو تین صفر سے ہراکر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

ایک اور میچ میں محمدصلاح کی لیورپول نے فلہیم کو شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی، صلاح نے میچ کا واحد گول پنالٹی پر کرکے ٹیم کو پانچویں پوزیشن دلادی۔